سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوسکینڈل پولیس کی مدعیت میں FIRنمبر 97مورخہ 09.03.19بجرم 377/367-A/292ت پ تھانہ صدر جہلم درج پانچ ملزم گرفتار جبکہ تین ملزم فرار ہیں

جہلم(بیورو رپورٹ) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوسکینڈل مورخہ08-03-2019کی شام سوشل میڈ یا پر کچھ تصاویر اور ویڈیو جس میں دو نوجوان بر ہنہ دکھا ئے گئے جن کی عمریں 20/21سال کے لگ بھگ تھیں جن سے زبردستی غیر اخلاقی حرکات کروائی جا ر ہی تھیں۔جو ویڈیو بناتے ہوئے ایک شخص کمنٹری کر رہا تھا جبکہ متاثرین کے لواحقین کی طرف سے مقامی پولیس اسٹیثن میں کو ئی رپورٹ نہ کی گئی۔جیسے ہی اس وقوعہ کے متعلق معلومات حاصل ہو ئیں توDSPصدر اور SHOصدر کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ لوٹا گاؤں موقع پر جا ئیں اور حالات واقعات کی تصدیق کریں۔جس پر DSPصدر اور SHOصدر لوٹا گاؤں گئے۔متاثرین جن کے نام عبیداللہ ولد محمد اکرام اور حسیب احمد ولد محمد اکرم سکنا ئے لوٹا معلوم ہو ئے جن کے والدین سے ملاقات کی جنھوں نے وقوعہ سے لا علمی کا اظہار کیا اور اصرار کیا کہ یہ ایک انتہائی شرمناک حرکت ہے اور ہم کو ئی درخواست یا ایف آئی آر درج نہ کروانا چاہتے ہیں جبکہ دونوں لڑکے گھر موجود نہ تھے جن کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ کسی نامعلوم جگہ پر چلے گئے ہیں۔معززین علاقہ نے بتایا کہ 10روز قبل 4لڑکے جن کے نام عبید اللہ ولد محمد اکرام،حسیب احمد ولد محمد اکرم (متاثرین ویڈیو)نے حافظ حیدر ولد صفدر اور حافظ عمران ولد نذیر سکنا ئے لوٹا کے ہمراہ ایک 14/15سالہ لڑکے اسد ولد مظہر سکنہ بگا جوکہ نویں جماعت کا طالب علم ہے کے ساتھ زیادتی کی۔اسد نے اپنے والدین کو وقوعہ کے متعلق نہ بتلایا تاہم اس نے اپنے رشتہ داروں انیق،احتشام عرف نونی اور کاشف کو اعتماد میں لیکر بدلہ لینے کے بارے میں بتلایا۔جس کے نتیجہ میں مورخہ 02.03.19کو انھوں نے عبید اور حسیب کو بگا جہلم اپنے ڈیرہ پر لے گئے اور ان کے کپڑے اتار کر غیر اخلاقی حرکات کر تے ہوئے ویڈیو بنائی جس پر پولیس کی مدعیت میں FIRنمبر 97مورخہ 09.03.19بجرم 377/367-A/292ت پ تھانہ صدر جہلم درج کی گئی۔DSPصدر کی زیر نگرانی SHOصدر اور ان کی ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری پر مامور کیا۔ جنھوں نے بروقت کاروائی کر تے ہو ئے عبید اللہ ولد محمد اکرام سکنہ لوٹا، حسیب احمد ولد محمد اکرم سکنہ لوٹا، اسد ولد مظہر سکنہ بگا، احتشام عرف نونی ولد صفدر سکنہ بگااور حافظ عمران ولد منیر احمد سکنہ بگا کو گرفتار کر لیا جبکہ بقا یا ملزمان حافظ حیدر، کاشف اور انیق وغیرہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+