ضلع بھر کے تین مراکز خریداری گندم بناے جا چکے ہیں، ضلع جہلم کا ہدف 1500 ایم ٹی ہوگا، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر انتظامی افسران سینٹرز کے دورے کریں گے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ

دینہ(ملک بوستان) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تین مراکز خریداری گندم بناے جا چکے ہیں، ضلع جہلم کا ہدف 1500 ایم ٹی ہوگا، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر انتظامی افسران سینٹرز کے دورے کریں گے، میریٹ کی بنیاد پر بار دانا جاری کیا جاے گا شکیات کی صورت میں ڈپٹی کمشنر دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جادہ چوک جہلم کے مقام پر قائم گندم خریداری مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میرٹ پر باردانہ کا اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر نے مرکز خریداری گندم کے انچارج کو ہدایت کی کہ حکومت پالیسی کے مطابق باردانہ کے اجراء کیلئے ہر درخواست دہندہ کو وصولی کی رسید ضروری جاری کریں،تمام مراکز خریداری گندم پر کسانوں کے بیٹھنے کیلئے کرسی یا چارپائیوں، سایہ، پانی،پنکھوں کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کے ضلع بھر کے لئے 1500 میٹرک ٹن گندم کے اہداف کو مکمل کیا جا رہا ہے اور گندم خریداری کے حوالے سے حکومتی پالیسی کا مقصد کسانوں کو انکی فصل کا بہترین معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانا ہے، انتظامی افسران اور مراکز خریداری گندم کے افسران یقینی بنائیں کہ حکومتی اقدامات سے کاشتکار زیادہ زیادہ مستفید ہو سکیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+