موضع دھنیالہ ضلع جہلم میں بھینس دودھ مقابلہ چوہدری فرخ الطاف (MNA)اورچوہدری جعفر اقبال (چیئرمین UCدھنیالہ)مقابلہ کے مہمانِ خصوصی

دینہ(ملک بوستان)موضع دھنیالہ ضلع جہلم میں بھینس دودھ مقابلہ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغراور ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم جناب سیف انورجپہ کی ہدایات اورسرپرستی میں محکمہ لائیوسٹاک ضلع جہلم نے مقامی مویشی پال حضرات کے تعاون سے جشن بہاراں کے سلسلے میں موضع دھنیالہ تحصیل دینہ میں دوروزہ بھینس دودھ مقابلہ منعقد کروایا،جس میں ضلع بھر کے مویشی پال اورشوقین حضرات نے بھر پور شرکت کی،چوہدری فرخ الطاف (MNA)اورچوہدری جعفر اقبال (چیئرمین UCدھنیالہ)مقابلہ کے مہمانِ خصوصی تھے،چوہدری بلال طارق آف دھنیالہ،محمدرضا آف پنڈی خیرااور راجہ عمر کیانی آف لنگرپور کی بھینسوں نے بالترتیب 24.5لیٹرز،21.5لیٹرزاور21.3لیٹرز (24گھنٹے میں)دودھ دے کر اول،دوم اورسوم پوزیشن حاصل کی،مہمانِ خصوصی نے اپنے دستِ مبارک سے پوزیشن حاصل کرنے والے بھینسوں کے مالکان میں نقد انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں،مہمانِ خصوصی اوراہلیان علاقہ نے ایڈیشنل دائریکٹر لائیوسٹاک ضلع جہلم ڈاکٹرسید کمال ناصر،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل دینہ ڈاکٹر مسعود حسین اورمقامی لوگوں کے تعاون سے منعقدہ اس مقابلے کو بہت سراہا اورشکریہ ادا کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+