وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرضلع جہلم تحصیل پنڈ دادنخان،جلالپورشیریف میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انورجپہ اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)سید حماد عابد نے کھلی کچہری لگائی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور فوری کارروائی کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے

جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان)ضلع جہلم تحصیل پنڈ دادنخان، جلالپور شیر یف میں منعقدہ کھلی کچہری میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 11 درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے تین محکمہ مال، 4پولیس کیسزاور چار دیگر مسائل کے متعلقہ تھیں۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور فوری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹن(ر)سید حماد عابد نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے گزشتہ روز موضع جلالپور شریف میں کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائیلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے کھلی کچہری کے موقع پر تحصیل پنڈدادنخان اور جلالپور شریف سے متعدد سائیلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں زیادہ تر ریوینیو،صفائی ستھرائی،پینے کا صاف پانی،تعمیرات اور پولیس کے بارے تھیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت تمام سرکاری افسران اور ایس ایچ اوزکے دفاتر سائلین کے لئے کھلے ہیں سرکاری اوقات کار کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔کھلی کچہری کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اے سی پنڈ دادانخان،ڈی ایس پنڈ دادنخان احمد فراز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر فیصل، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائندہ لائیوسٹاک، ای ٹی او محمد سلیم ملک محکمہ سول ڈیفنس، لوکل گورنمنٹ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمداور ہر جمعہ کے روز کھلی کچہریوں سے پولیس اور عوام کا رابطہ بہتر ہو ا ہے، تمام پولیس افسران میرٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح اور دور دراز علاقوں میں سے انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+