ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف بھر پور انداز سے کریک ڈاون کیا جائے اور ضلع کے کسی بھی گاوں، قصبہ یا گلی اور محلہ میں عطائی ڈاکٹرز کو قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ

جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف بھر پور انداز سے کریک ڈاون کیا جائے اور ضلع کے کسی بھی گاوں، قصبہ یا گلی اور محلہ میں عطائی ڈاکٹرز کو قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عطائی ڈاکٹرز کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی ایچ اوز آپریشن کر رہے ہیں جو عطائی ڈاکٹرز اور ممنوعہ و غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نشاندہی کر کے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+