ضلع جہلم میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 31 سکیموں پرکام کیا جا رہا ہے۔جن میں سے متعدد منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر،واٹر سپلائی، نالیوں کی تعمیر و صفائی،سیورج کے نظام کی بحالی، پرانی سکیموں کی مرمت، واٹر فلٹر پلانٹس کی تنصیب، سرکاری سکولوں کی عمارتوں اور اضافی کلاس رومز کی تعمیر شامل ہے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ضلع جہلم میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 31 سکیموں پرکام کیا جا رہا ہے۔جن میں سے متعدد منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر،واٹر سپلائی، نالیوں کی تعمیر و صفائی،سیورج کے نظام کی بحالی، پرانی سکیموں کی مرمت، واٹر فلٹر پلانٹس کی تنصیب، سرکاری سکولوں کی عمارتوں اور اضافی کلاس رومز کی تعمیر شامل ہے ان خیالات کا اظہارممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے مقصد سے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ سی ایس آر کے تحت 16 ملین کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید بتایا ہے کہ شہری ترقی اورعوامی ریلیف کے منصوبوں پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں 200 ملین روپے کی لاگت سے 31 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے،اہداف کے مطابق پراجیکٹس پرکام کیا جائیگا۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح وبہبود کے ان منصوبوں کے ثمرات بلاتاخیر عوام تک پہنچائے جاسکیں گے، چوہدری فرخ الطاف نے تمام متعلقہ ایس ڈی اوز کو کام کی مانیٹرنگ کریں اور بروقت منصوبے مکمل کرنے کی ہدیت دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد ربنواز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایکسین بلڈنگ جمیل ارشد،ایکسین پبلک ہیلتھ، انجنیئرز اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو پانی کی سکیموں پر کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 31 سکیموں پرکام کیا جا رہا ہے۔جن میں سے متعدد منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر،واٹر سپلائی، نالیوں کی تعمیر و صفائی،سیورج کے نظام کی بحالی، پرانی سکیموں کی مرمت، واٹر فلٹر پلانٹس کی تنصیب، سرکاری سکولوں کی عمارتوں اور اضافی کلاس رومز کی تعمیر شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی کام کی کوالٹی پر ہر گز سمجوتہ نہیں کیا جائے گا اور بتایا کہ ضلع جہلم میں تمام ترقیاتی اور مفاد عامہ کے منصوبے مطلوبہ معیار پر بر وقت مکمل کئے جا رہے ہیں اورصحت، تعلیم اور دیہات میں پختہ سٹرکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ ناقص میٹریل کا استعمال ہرگز قابل برداشت نہیں اور ایسا کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+