کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انورجپہ کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنردینہ شہزاد محبوب نےگورنمنٹ ہائی سکول پنڈوری کی تین کنال سے زائد اراضی قبضہ مافیا سے چھڑوا کر محکمہ تعلیم جہلم کے حوالے اراضی کی قیمت 2 ملین روپے سے زائد ہے

جہلم(ڈاکٹر تصور حسین مرزا) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب نے محکمہ تعلیم کی 3 کنال 2 مرلے اراضی واگزار کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب نے متعلقہ پولیس اور محکمہ مال کر اہلکاران کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول پنڈوری کی تین کنال سے زائد اراضی قبضہ مافیا سے چھڑوا کر محکمہ تعلیم جہلم کے حوالے کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جہلم کی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہے یاد رہے کہ تجاوز شدہ رقبہ محکمہ تعلیم کی ملکیت ہے جس پر مختلف مقامی با اثرافراد نے قبضہ کیا ہوا تھا اس اراضی کی قیمت 2 ملین روپے سے زائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اے سی دینہ کی جانب سے کارروائی پر زبردست سراہا، انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تجاوزات آپریشن تیزی سے جاری رہے گا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+