جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 10پتنگیں،2ڈوریں۔رائفل،4پسٹل18روند،3کلو 720گرام چرس

جہلم (ڈاکٹر عمران جاوید خان)تھانہ سول لا ئن پولیس نے ملزم محمد ندیم سے 10عدد پتنگیں اور 2عدد ڈوریں، تھانہ صدر پولیس نے ملزم محمدعرفان سے رائفل 44بور معہ 5روند، پسٹل 30بور معہ 6روند،تھانہ دینہ پولیس نے ملزم علی رضا سے پسٹل 30بور معہ 3روند،تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم شاہد محمود سے آلہ قتل پسٹل 30بور معہ 2روند، ڈومیلی پولیس نے ملزم قدیر اختر سے پسٹل 30بور معہ 2روند، تھانہ سول لا ئن نے ملزم محمد متین سے 1120گرام چرس، ڈومیلی پولیس نے ملزم محمد افضال سے 1160گرام چرس،ملزم صغیر احمد سے چرس 150گرام چرس، تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے ملزم شاہد اقبال سے 1160گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم محمد شہباز سے 130گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+