دو ہزار دو سو بتیس شکایات موصول ایک ہزار آٹھ سو پندرہ کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔حکومت پاکستان تھرڈ پارٹی مونیٹرنگ کر رہی ہے۔اے ڈی سی آر میسم عباس

جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان)2232شکایات موصول 1815کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔حکومت پاکستان تھرڈ پارٹی مونیٹرنگ کر رہی ہے۔اے ڈی سی آر میسم عباس۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو میسم عباس نے ڈی سی کمپلیکس میں پاکستان سیٹزن پورٹل پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل کسی بھی محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے ہمیں اپنے اندر موجودخامیوں کا پتہ چلتا ہے اور ہم پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے سروسز فراہم کرسکتے ہیں جس سے لوگوں کوحکومت کی فراہم کردہ سہولیات کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام محکموں کو پیغام دیا ہے کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے خلاف ورزی کرنے والے کو کڑی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان سیٹزن پورٹل میں درج شکایات کے حوالے سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کے افسران کو شو کاز جاری کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پرانہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پورٹل پر ابتک زیادہ تر شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا چکا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دیگر شکایات پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو ڈیٹاانٹر کیا جارہاہے اس کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے۔اجلاس میں ڈومیسائل،پراپرٹی،لینڈریکارڈ مینجمنٹ سسٹم،محکمہ صحت کے ایمرجنسی اور دیہی مراکز صحت میں آنے والے مریضوں کا اندراج، ریسکیو 15اورریسکیو1122 اور دیگر محکموں کی سروسز کا جائزہ لیا گیا

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+